QR CodeQR Code

لاہور، حسینیہ اتحاد امت کانفرنس

26 Jul 2021 18:58

کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ مقررین نے کہا کہ بانیان مجالس اور عزادار مجالس اور جلوسوں کے تمام پروگرام حکومت کے طے شدہ ضابطہ اخلاق اور پیغام پاکستان کے اصولوں کی پابندی کریں اور ایک دوسرے کے جذبات مجروح کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے عقیدے کو مثبت انداز میں پیش کریں، مناظرہ، مشاجرہ اور مطاعن بیان کرنے سے اجتناب کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ اور تحریک حسینیہ پاکستان کے زیراہتمام جوہر ٹاون لاہور میں ساتویں سالانہ "حسینیہ اتحاد امت کانفرنس" منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت تحریک حسینیہ پاکستان پاکستان کے سربراہ، رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کی۔ جبکہ کانفرنس میں علامہ سید افتخار حسین نقوی، پیر یاور عباس بخاری، پیر سید سعید الحسن، رانا مقبول احمد سمیت دیگر دیگر رہنماوں، علماء و مشائخ اور زعماء، ذاکرین، واعظین، خطباء، بانیان مجالس اور عزاداروں نے شرکت کی۔ مقررین نے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام سے قبل شرپسند عناصر ایسا ماحول بنانے کی کوشش کرتے ہیں جس سے امن عامہ کا مسئلہ پیدا ہو اور فرقہ واریت کو ہوا ملے۔ انہوں نے کہا کہ امت کو وحدت و بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اتحاد کی قوت سے ہی امن دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 945225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/945225/1/لاہور-حسینیہ-اتحاد-امت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org