QR CodeQR Code

گلگت، یوم حسینؑ

13 Sep 2021 10:26

مرکزی امامیہ کونسل کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسین کانفرنس دادی جواری پارک گلگت میں منعقد ہوئی۔ یوم حسین کے پروگرام میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما، عمائدین سمیت عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی


اسلام ٹائمز۔ مرکزی امامیہ کونسل کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسین کانفرنس دادی جواری پارک گلگت میں منعقد ہوئی۔ یوم حسین کے پروگرام میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما، عمائدین سمیت عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی جبکہ اہلسنت سے تعلق رکھنے والے معرف شعراء کرام عزیز الرحمان ملنگی، جبران حسین سمیت دیگر شعراء نے امام عالی مقام کی شان میں عقدت کے پھول نچھاور کئے۔ یوم حسین کی تقریب میں صوبائی وزراء، کمشنر گلگت ریجن، ڈی سی، ایس ایس پی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ یوم حسینؑ کی تقریب میں مقامی انتظامیہ، پولیس، ضلع کونسل گلگت، میونسپل کمیٹی و دیگر اداروں کے اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے۔


خبر کا کوڈ: 953551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/953551/1/گلگت-یوم-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org