QR CodeQR Code

لاہور میں اربعین واک کے تصویری مناظر

29 Sep 2021 00:00

لاہور کے گرد و نواح سے بھی عزاداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دوران جلوس نماز ظہرین کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ زیارت اربعین کی بھی تلاوت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر کی طرح لاہور میں اربعین واک میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ واک کے بڑے بڑے قافلے ملتان روڈ، یتیم خانہ چوک، مسلم ٹاون موڑ اور بھلہ سٹاپ پر نظر آئے۔ لاہور کے گرد و نواح سے بھی عزاداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دوران جلوس نماز ظہرین کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ زیارت اربعین کی بھی تلاوت کی گئی۔ نماز باجمت کے دوران اہلسنت عزادار بھی نماز میں شریک تھے۔ ادارہ التنزیل کی جانب سے لاہور میں پانچ مقامات پر موکب لگائے گئے تھے۔ عزاداروں کیلئے نیاز سبیل کا وسیع انتطام تھا۔


خبر کا کوڈ: 956231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/956231/1/لاہور-میں-اربعین-واک-کے-تصویری-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org