QR CodeQR Code

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایرانی پارلیمانی وفد کی ملاقات

13 Oct 2021 17:28

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ ایرانی پارلیمانی وفد کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، پاکستان اور ایران کے قانون ساز ادارے کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایرانی پارلیمان میں ایران پاک دوستی گروپ کے سربراہ احمد امیر آبادی فراہانی کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک ایران تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، تاریخ اور ہمسائیگی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مسلم ممالک کے مابین اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔



 


خبر کا کوڈ: 958550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/958550/1/اسپیکر-قومی-اسمبلی-اسد-قیصر-سے-ایرانی-پارلیمانی-وفد-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org