QR CodeQR Code

جہلم، عشق پیغمبر رحمت (ص) نقطہ وحدت امت کانفرنس

22 Oct 2021 12:32

عشق پیغمبر رحمت (ص) نقطہ وحدت امت کانفرنس کا اہتمام جہلم میں کیا گیا۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل سمیت دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ مقررین نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے رحمت للعالمین محمد مصطفٰی (ص) کی شخصیت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پہ روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم کے زیر اہتمام عشق پیغمبر رحمت (ص) نقطہ وحدتِ امت کانفرنس کا انعقاد الفضل ہال منگلا روڈ دینہ میں کیا گیا۔ اس فقید المثال کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، مرکزی سیکرٹری امپلائز ونگ ملک اقرار حسین، سید وسیم حیدر زیدی، مرکزی رہنماء جمعیت علمائے پاکستان علامہ حیدر علوی، ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری، ضلعی ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ عصمت اللہ قادری، صدر المصطفیٰ بزنس کمیونٹی دینہ افتخار احمد مغل سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معززین و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے رحمت للعالمین پیغمبر اکرم کی شخصیت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پہ روشنی ڈالی اور کہا کہ آپ (ص) ہی وہ ہستی ہیں کہ جنہیں محور و مرکز مان کے نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیا کو درپیش مسائل پہ قابو پایا جا سکتا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 959919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/959919/1/جہلم-عشق-پیغمبر-رحمت-ص-نقطہ-وحدت-امت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org