QR CodeQR Code

گلگت، مہنگائی کیخلاف نون لیگ کا احتجاجی مظاہرہ

22 Oct 2021 22:51

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف مسلم لیگ نون نے گلگت میں احتجاجی ریلی نکالی اور اتحاد چوک پر جلسہ کیا۔ جمعہ کے روز نون لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی، جو اتحاد چوک پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیا کر گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر حکومت کیخلاف نعرے درج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف مسلم لیگ نون نے گلگت میں احتجاجی ریلی نکالی اور اتحاد چوک پر جلسہ کیا۔ جمعہ کے روز نون لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی، جو اتحاد چوک پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر حکومت کیخلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی میں جے یو آئی کے کارکناں بھی پارٹی جھنڈوں کے ساتھ شریک ہوئے۔

اتحاد چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نون لیگ کے صوبائی صدر و سابق وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا کہ بدترین مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ امیر غریب ہو رہے ہیں، غریب غریب سے غریب تر ہو رہے یہں۔ سیمنٹ کی بوری ایک ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے، ستر سال میں ساڑھے چار سو سے نہیں بڑھا لیکن ان تین سالوں میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت ایک ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی، گھی ڈیڑھ سو سے پانچ سو فی کلو ہوگیا ہے۔ میں تمام جماعتوں، تاجر تنظیموں، سرکاری ملازمین اور عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ روڈ پر نکلیں اور اس نااہل حکومت کو گھر بھیجیں۔


خبر کا کوڈ: 960013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/960013/1/گلگت-مہنگائی-کیخلاف-نون-لیگ-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org