QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ خالد خورشید کا دورہ سکردو

30 Nov 2021 22:59

وزیر اعلیٰ کو سکردو میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ کابینہ اراکین بھی موجود تھے۔ دورہ سکردو کے موقع پر خالد خورشید نے کئی اعلانات بھی کیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس دوران سکردو میں صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے جس میں سب سے اہم ملازمتوں کیلئے عمر کی بالائی حد چالیس سال مقرر کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کا ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم و دیگر پارٹی رہنمائوں نے استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران خالد خورشید ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی کی رہائش گاہ بھی گئے اور ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ کو سکردو میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ کابینہ اراکین بھی موجود تھے۔ دورہ سکردو کے موقع پر خالد خورشید نے کئی اعلانات بھی کیے۔


خبر کا کوڈ: 966263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/966263/1/وزیر-اعلی-خالد-خورشید-کا-دورہ-سکردو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org