0
Tuesday 30 Nov 2021 22:59

وزیر اعلیٰ خالد خورشید کا دورہ سکردو

  • وزیر اعلیٰ کو حوطو میں دریائی کٹائو کے بارے میں بریفنگ دی جا رہی ہے

    وزیر اعلیٰ کو حوطو میں دریائی کٹائو کے بارے میں بریفنگ دی جا رہی ہے

  • وزیر اعلیٰ کو مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی

    وزیر اعلیٰ کو مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی

  • سکردو پہنچنے پر بچے وزیر اعلیٰ کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے

    سکردو پہنچنے پر بچے وزیر اعلیٰ کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے

  • سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی

    سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی

  • وزیر اعلیٰ خالد خورشید سکردو میں عوامی مسائل سن رہے ہیں

    وزیر اعلیٰ خالد خورشید سکردو میں عوامی مسائل سن رہے ہیں

  • ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ کا وزیر زراعت کاظم میثم نے استقبال کیا

    ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ کا وزیر زراعت کاظم میثم نے استقبال کیا

  • وزیر اعلیٰ نے سرمائی شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا

    وزیر اعلیٰ نے سرمائی شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا

  • صوبائی وزرا سید علی رضوی سے والد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے

    صوبائی وزرا سید علی رضوی سے والد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے

  • وزیر اعلیٰ خالد خورشید سید علی رضوی سے اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ بھی گئے

    وزیر اعلیٰ خالد خورشید سید علی رضوی سے اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ بھی گئے

  • وزیر اعلیٰ کے ساتھ دیگر وزرا بھی موجود تھے

    وزیر اعلیٰ کے ساتھ دیگر وزرا بھی موجود تھے

اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس دوران سکردو میں صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے جس میں سب سے اہم ملازمتوں کیلئے عمر کی بالائی حد چالیس سال مقرر کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کا ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم و دیگر پارٹی رہنمائوں نے استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران خالد خورشید ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی کی رہائش گاہ بھی گئے اور ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ کو سکردو میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ کابینہ اراکین بھی موجود تھے۔ دورہ سکردو کے موقع پر خالد خورشید نے کئی اعلانات بھی کیے۔
خبر کا کوڈ : 966263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش