QR CodeQR Code

مہنگائی کیخلاف جی بی میں جیالوں کے مظاہرے

10 Dec 2021 22:00

گلگت میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کی۔ سکردو، ہنزہ اور دیگر اضلاع میں بھی مظاہرے ہوئے۔ سکردو میں احتجاجی مظاہرے میں رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا، سابق رکن اسمبلی عمران ندیم اور ضلعی عہدیداران شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں جیالوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، گندم کے معیار اور کوٹے میں کٹوتی، جی بی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ شدید سردی کے باوجود عوام نے بھی اس احتجاج میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔ صوبائی ہیڈکوارٹر گلگت میں ہونے والے احتجاج کی قیادت صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کی۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں کے سبب مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسی نااہل حکومت اس سے پہلے کبھی نہیں آئی۔ دریں اثنا سکردو، ہنزہ اور دیگر اضلاع میں بھی مظاہرے ہوئے۔ سکردو میں احتجاجی مظاہرے میں رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا، سابق رکن اسمبلی عمران ندیم اور ضلعی عہدیداران شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 967853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/967853/1/مہنگائی-کیخلاف-جی-بی-میں-جیالوں-کے-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org