QR CodeQR Code

عمران خان کا سکردو میں جلسہ عام سے خطاب

16 Dec 2021 23:17

سکردو میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ اور آپ سب لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب آپ نے اپنی زمینوں کا دھیان رکھنا ہے۔ یہاں غربت ہے، باہر سے لوگ یہاں آئیں گے اور زیادہ پیسہ دے کر زمین حاصل کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر سکردو پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا۔ سکردو میونسپل سٹیڈیم میں منعقدہ جلسے میں ہزاروں لوگ شریک تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان والے اپنی زمینوں کا دھیان رکھیں۔ باہر سے پیسے والے لوگ یہاں آئیںگے اور زیادہ قیمت پر زمینیں لیں گے۔ اس زمین کی آپ کو ضرورت پڑے گی، کیونکہ یہاں زمینیں کم ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ اور آپ سب لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب آپ نے اپنی زمینوں کا دھیان رکھنا ہے۔ یہاں غربت ہے، باہر سے لوگ یہاں آئیں گے اور زیادہ پیسہ دے کر زمین حاصل کرینگے۔ جتنی خوبصورتی آپ کے علاقے کی ہے، دنیا میں کہیں نہیں۔ قدرت نے ہمیں عظیم نعمتوں سے نوازا ہے، لیکن ہم نے ان نعمتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا۔


خبر کا کوڈ: 968865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/968865/1/عمران-خان-کا-سکردو-میں-جلسہ-عام-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org