QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کے وفد کا دورہ لیہ

24 Dec 2021 00:16

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں مرکزی وفد نے ضلع لیہ کا دورہ کیا۔ وفد میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں مرکزی وفد نے ضلع لیہ کا دورہ کیا۔ وفد میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے جبکہ ان کے ہمراہ صوبائی آرگنائزر علامہ غلام شبیر حیدری، علامہ نجم الحسنین خان، علامہ احسان علی اتحادی بھی موجود تھے، مرکزی وفد کا چوک اعظم اور لیہ شہر میں صوبائی رہنماء نیر عباس کاظمی، علامہ عامر عباس ہمدانی، علامہ رمضان نعیمی اور دیگر علماء کرام و زعماء نے عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا اور گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے میں جلسہ گاہ راجن شاہ پہنچایا گیا۔ جہاں بعذازاں ایک اجتماع سے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 969985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/969985/1/شیعہ-علماء-کونسل-کے-وفد-کا-دورہ-لیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org