QR CodeQR Code

لیہ، ایس یو سی کے وفد کی دربار راجن شاہ حاضری

24 Dec 2021 23:01

وفد میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں مرکزی وفد نے ضلع لیہ کے دورہ کے دوران سید علی راجن (رھ) کے دربار پر بھی حاضری دی۔ وفد میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے جبکہ ان کے ہمراہ صوبائی آرگنائزر علامہ غلام شبیر حیدری، علامہ نجم الحسنین خان، علامہ احسان علی اتحادی بھی موجود تھے، وفد کا ایس یو سی کے صوبائی رہنماء نیر عباس کاظمی، علامہ عامر عباس ہمدانی، علامہ رمضان نعیمی اور دیگر علماء کرام و زعماء نے عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا۔ علمائے کرام نے دربار پر چادر چڑھائی اور دعا بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 970122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/970122/1/لیہ-ایس-یو-سی-کے-وفد-کی-دربار-راجن-شاہ-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org