QR CodeQR Code

کراچی میں بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم

14 Sep 2011 20:45

اسلام ٹائمز:کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران سڑکوں پر متعدد مقامات پر کئی فٹ پانی جمع ہونے اور گھنٹوں ٹریفک جام رہنے کی وجہ شہر کا نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے


کراچی:اسلام ٹائمز۔کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران سڑکوں پر متعدد مقامات پر کئی فٹ پانی جمع ہونے اور گھنٹوں ٹریفک جام رہنے کی وجہ شہر کا نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے برساتی نالے اور لائنیں بند ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ برساتی نالوں کی صفائی کی ذمہ داری محکمہ میونسپل سروسز اور سڑکوں کے ڈرین سسٹم کو صحیح حالت میں رکھنا محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی ذمہ داری ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ماہ قبل بارشوں کی پیشنگوئی کے باوجود محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں نہ ایمرجنسی ڈیکلئر کی گئی اور نہ ہی مشینری یا انجینئرز اور عملہ کہیں سڑکوں پر نظر آیا، جس کا خمیازہ شہریوں کو کئی فٹ پانی میں گھنٹوں پھنسنے کی شکل میں بار بار بھگتنا پڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 98758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/98758/1/کراچی-میں-بارشوں-سے-نظام-زندگی-درہم-برہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org