QR CodeQR Code

مسئلہ فلسطین حل نہ ہوا تو مشرق وسطٰی میں تشدد کی آگ بھڑک سکتی ہے، فرانس

20 Sep 2011 13:22

اسلام ٹائمز:نیویارک میں ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جون کی توں والی حالت ہمارے لئے قابل قبول ہے اور نہ ہی پائیدار، امن عمل کا دوبارہ آغاز وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔


نیویارک:اسلام ٹائمز۔ فرانس نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو مشرق وسطٰی میں تشدد کی آگ بھڑک سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہاں ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ ایلن جوف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جون کی توں والی حالت ہمارے لئے قابل قبول ہے اور نہ ہی پائیدار، امن عمل کا دوبارہ آغاز وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ قبل ازیں فلسطینی صدر محمود عباس نے تسلیم کیا کہ اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے فلسطین کی ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے درخواست پر وہ عالمی دباؤ کا شکار ہیں اور اس کوشش کی امریکا، اسرائیل سمیت مختلف ممالک سخت مخالفت کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 100005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/100005/مسئلہ-فلسطین-حل-نہ-ہوا-مشرق-وسط-ی-میں-تشدد-کی-آگ-بھڑک-سکتی-ہے-فرانس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org