0
Tuesday 20 Sep 2011 13:22

مسئلہ فلسطین حل نہ ہوا تو مشرق وسطٰی میں تشدد کی آگ بھڑک سکتی ہے، فرانس

مسئلہ فلسطین حل نہ ہوا تو مشرق وسطٰی میں تشدد کی آگ بھڑک سکتی ہے، فرانس
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ فرانس نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو مشرق وسطٰی میں تشدد کی آگ بھڑک سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہاں ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ ایلن جوف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جون کی توں والی حالت ہمارے لئے قابل قبول ہے اور نہ ہی پائیدار، امن عمل کا دوبارہ آغاز وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ قبل ازیں فلسطینی صدر محمود عباس نے تسلیم کیا کہ اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے فلسطین کی ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے درخواست پر وہ عالمی دباؤ کا شکار ہیں اور اس کوشش کی امریکا، اسرائیل سمیت مختلف ممالک سخت مخالفت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 100005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش