QR CodeQR Code

اسلامی تحریک پاکستان اور تحریک انصاف میں اتحاد متوقع

دونوں جماعتوں کے قائدین آج لاہور میں ملاقات کرینگے اور اتحاد کا اعلان ہوگا

21 Jun 2022 10:12

ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت آج شام لاہور میں ملاقات کریگی، جہاں باہمی اتحاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی مرکزی وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر پیر نورالحق قادری، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں حماد اظہر، شیخ امتیاز احمد، علامہ اصغر عارف چشتی کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بعد اسلامی تحریک پاکستان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع  نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت آج شام لاہور میں ملاقات کرے گی، جہاں باہمی اتحاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی مرکزی وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر پیر نورالحق قادری، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں حماد اظہر، شیخ امتیاز احمد، علامہ اصغر عارف چشتی کریں گے۔

اسلامی تحریک پاکستان کے وفد میں مرکزی جنرل سیکرٹری اسلامی تحریک علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، مرکزی رہنماء علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی، ملک شوکت علی اعوان، سید جعفر علی شاہ اور چودھری صغیر عباس ورک شامل ہوں گے۔ ملاقات میں ضمنی الیکشن میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون کا معاہدہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے قائدین میں یہ ملاقات گلبرگ لاہور میں ہوگی۔ ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے قائدین مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1000313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1000313/اسلامی-تحریک-پاکستان-اور-انصاف-میں-اتحاد-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org