QR CodeQR Code

شکست واضح نظر آنے پر پی ٹی آئی ججز اور اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے، ملک احمد خان

29 Jun 2022 12:13

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ فواد چوہدری اور یاسمین راشد کے خلاف  عدالت سے رجوع کریں گے، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ادارے آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی بجائے ان کی خواہش پور ی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ملک احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن سرکاری مداخلت کے بغیر ہو رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بیروزگار ی میں بے پناہ اضافہ ہوا، ملک میں تباہ حالی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکست واضح نظر آنے پر  پی ٹی آئی ججز اور اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے، ایک شخص پورے نظام سے کھیل رہا ہے تاہم  اسے ججز اور اداروں کےخلاف مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملک احمد خان کاکہنا تھا کہ فواد چوہدری اور یاسمین راشد کے خلاف  عدالت سے رجوع کریں گے، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ادارے آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی بجائے ان کی خواہش پور ی کریں۔


خبر کا کوڈ: 1001760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001760/شکست-واضح-نظر-آنے-پر-پی-ٹی-آئی-ججز-اور-اداروں-کے-خلاف-مہم-چلارہی-ہے-ملک-احمد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org