0
Wednesday 29 Jun 2022 12:13

شکست واضح نظر آنے پر پی ٹی آئی ججز اور اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے، ملک احمد خان

شکست واضح نظر آنے پر  پی ٹی آئی ججز اور اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے، ملک احمد خان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ملک احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن سرکاری مداخلت کے بغیر ہو رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بیروزگار ی میں بے پناہ اضافہ ہوا، ملک میں تباہ حالی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکست واضح نظر آنے پر  پی ٹی آئی ججز اور اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے، ایک شخص پورے نظام سے کھیل رہا ہے تاہم  اسے ججز اور اداروں کےخلاف مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملک احمد خان کاکہنا تھا کہ فواد چوہدری اور یاسمین راشد کے خلاف  عدالت سے رجوع کریں گے، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ادارے آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی بجائے ان کی خواہش پور ی کریں۔
خبر کا کوڈ : 1001760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش