QR CodeQR Code

حکومت نے پیٹرل بم گرا دیا، قیمتوں میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ

30 Jun 2022 23:06

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول کی قیمت 233.89 روپے سے بڑھا کر 248.74 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت 263.31 روپے سے بڑھا کر 276.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 211.43 روپے سے بڑھا کر 230.26 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے سے زائد کا بڑا اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14روپے 85 پیسے فی لیٹر سے 18.68 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔ وزارت خزابنہ کی جانب سے جاری کردہ یفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر 14 روپے 85 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول کی قیمت 233.89 روپے سے بڑھا کر 248.74 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت 263.31 روپے سے بڑھا کر 276.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 211.43 روپے سے بڑھا کر 230.26 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 207.47 روپے سے بڑھا کر 226.15 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ سے پیٹرول پر 4 روپے 80 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1002034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002034/حکومت-نے-پیٹرل-بم-گرا-دیا-قیمتوں-میں-تقریبا-15-روپے-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org