QR CodeQR Code

عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا، مفتاح

1 Jul 2022 10:25

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے کل شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان سے متعلق بیان جاری  کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے کل شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا، میرے اور ساتھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے۔ نہوں  نے کہا کہ وزیراعظم نےفیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔ دوسری جانب پریس بریفنگ میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا، عمران خان کے معاہدے کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت اس سے بھی 70 روپے زیادہ ہوتی مگر موجودہ حکومت نے ابھی 5 اور 10 روپے پیٹرولیم لیوی لگائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1002117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002117/عمران-خان-نے-آئی-ایم-ایف-سے-معاہدہ-توڑ-کر-ملک-کا-233-ارب-روپے-نقصان-کیا-مفتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org