QR CodeQR Code

نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ڈاکٹر اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا

4 Jul 2022 12:28

پولیس کے مطابق سمندری کے نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر عتیق اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ کار میں جا رہے تھے کہ چک 228 گ ب کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دونوں باپ بیٹے کو قتل کر دیا اور  فرار ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے کار سوار ڈاکٹر اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق سمندری کے نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر عتیق اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ کار میں جا رہے تھے کہ چک 228 گ ب کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دونوں باپ بیٹے کو قتل کر دیا اور  فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیں اور  واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باپ بیٹے کے قتل کی وجہ اور واردات میں ملوث ملزمان کے بارے میں فوری طور پر کوئی شواہد نہیں مل سکے ہیں۔ دوسری جانب آر پی او بابر سرفراز نے دوہرے قتل کا نوٹس لے کر متعلقہ افسر سے رپورٹ طلب کر لی۔


خبر کا کوڈ: 1002639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002639/نامعلوم-ملزمان-نے-فائرنگ-کر-کے-ڈاکٹر-اور-اس-بیٹے-کو-قتل-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org