QR CodeQR Code

افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کی کارروائیاں قابل قبول نہیں، پاکستان ان جنگجووں کیخلاف کارروائی کرے، امریکی وزیر دفاع

21 Sep 2011 10:57

اسلام ٹائمز:واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کے لوگ افغانستان میں کارروائی کے بعد محفوظ ٹھکانوں کی طرف لوٹ جاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے بغیر افغانستان میں قیام امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے ایک بار پھر پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کیلئے شدید خطرہ ہے، افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کی کارروائیاں قابل قبول نہیں، حقانی نیٹ ورک کے لوگ افغانستان میں کارروائی کے بعد محفوظ ٹھکانوں کی طرف لوٹ جاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے بغیر افغانستان میں قیام امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ لیون پنیٹا نے کہا کہ حقانی گروپ کی پاکستان سے افغانستان آمد اور حملے اب برداشت نہیں کرینگے۔ امریکی چیئرمیں جوائنٹ چیفس آف سٹاف مائیک مولن نے بھی الزام لگایا کہ آئی ایس آئی کے حقانی نیٹ ورک سے رابطے ہیں جنہیں ختم کرنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 100309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/100309/افغانستان-میں-حقانی-نیٹ-ورک-کی-کارروائیاں-قابل-قبول-نہیں-پاکستان-ان-جنگجووں-کیخلاف-کارروائی-کرے-امریکی-وزیر-دفاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org