0
Wednesday 21 Sep 2011 10:57

افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کی کارروائیاں قابل قبول نہیں، پاکستان ان جنگجووں کیخلاف کارروائی کرے، امریکی وزیر دفاع

افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کی کارروائیاں قابل قبول نہیں، پاکستان ان جنگجووں کیخلاف کارروائی کرے، امریکی وزیر دفاع
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے ایک بار پھر پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کیلئے شدید خطرہ ہے، افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کی کارروائیاں قابل قبول نہیں، حقانی نیٹ ورک کے لوگ افغانستان میں کارروائی کے بعد محفوظ ٹھکانوں کی طرف لوٹ جاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے بغیر افغانستان میں قیام امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ لیون پنیٹا نے کہا کہ حقانی گروپ کی پاکستان سے افغانستان آمد اور حملے اب برداشت نہیں کرینگے۔ امریکی چیئرمیں جوائنٹ چیفس آف سٹاف مائیک مولن نے بھی الزام لگایا کہ آئی ایس آئی کے حقانی نیٹ ورک سے رابطے ہیں جنہیں ختم کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 100309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش