QR CodeQR Code

کوئٹہ، بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری

6 Jul 2022 18:38

عدالت عالیہ بلوچستان میں ایڈووکیٹ اقبال احمد کاسی، ایڈووکیٹ شوکت علی رخشانی، ایڈووکیٹ گل حسن ترین، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد علیمی کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالت عالیہ بلوچستان میں 5 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ایڈووکیٹ اقبال احمد کاسی، ایڈووکیٹ شوکت علی رخشانی، ایڈووکیٹ گل حسن ترین، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد علیمی کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔ صدر مملکت نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی۔


خبر کا کوڈ: 1003102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003102/کوئٹہ-بلوچستان-ہائیکورٹ-میں-5-ایڈیشنل-ججز-کی-تعیناتی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org