اسرائیل میں کار بم دہماکہ
6 Jul 2022 20:30
دھماکے کی اطلاع آج مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے اسرائیلی پولیس کو موصول ہوئی، دوسری جانب دہماکے کا شکار ہونیوالی کار مکمل طور پر جل گئی۔
اسلام ٹائمز۔ عبرانی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے شمال میں ایک کار بم دہماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ عبرانی میڈیا نے آج (بدھ) سہ پہر کے وقت "ذیخرون یعقوب" (شمالی مقبوضہ علاقوں میں) میں مقامی کونسل کے قریب کار بم دھماکے کی خبر دی ہے۔ اس کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور امدادی دستے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھماکے کے بعد مذکورہ کار جائے وقوعہ پر موجود ایک ستون سے ٹکرا گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس دھماکے کی پوشیدہ زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ابھی تک ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ دھماکے کی اطلاع آج مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے اسرائیلی پولیس کو موصول ہوئی، دوسری جانب دہماکے کا شکار ہونے والی کار مکمل طور پر جل گئی۔
خبر کا کوڈ: 1003113