QR CodeQR Code

لاہور، ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری

7 Jul 2022 11:03

سنی اتحاد کونسل اور اور تحریک انصاف انصاف کے رہنماوں کے درمیان تعاون کے لئے آج لاہور میں ملاقات ہوگی۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا آج لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے سنی اتحاد کونسل اور اور تحریک انصاف انصاف کے رہنماوں کے درمیان تعاون کے لئے آج لاہور میں ملاقات ہوگی۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا آج لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر سے ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1003218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003218/لاہور-ضمنی-انتخابات-کیلئے-سیاسی-جماعتوں-میں-جوڑ-توڑ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org