QR CodeQR Code

کوئٹہ، بلوچستان ہائیکورٹ میں نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب

7 Jul 2022 16:57

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے آج عدالت عالیہ بلوچستان میں پانچ ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔ پانچ نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے بلوچستان ہائی کورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان کوئٹہ میں ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد آج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ججز جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت علی رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے حلف لیا۔ ایڈیشنل ججز سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے حلف لیا۔ تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، سابق ججز، وکلاء اور سول سوسائٹی کے معززین نے شرکت کی۔ پانچ نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے بلوچستان ہائی کورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1003269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003269/کوئٹہ-بلوچستان-ہائیکورٹ-میں-نئے-ججز-کی-حلف-برداری-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org