0
Thursday 7 Jul 2022 16:57

کوئٹہ، بلوچستان ہائیکورٹ میں نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب

کوئٹہ، بلوچستان ہائیکورٹ میں نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان کوئٹہ میں ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد آج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ججز جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت علی رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے حلف لیا۔ ایڈیشنل ججز سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے حلف لیا۔ تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، سابق ججز، وکلاء اور سول سوسائٹی کے معززین نے شرکت کی۔ پانچ نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے بلوچستان ہائی کورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1003269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش