QR CodeQR Code

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی اسلامی تحریک کے رہنماوں سے ملاقات

7 Jul 2022 18:02

ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے موجودہ صورتحال میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قومی، مسائل میں تعاون کی اپیل کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ایک اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ سید اسد عالم نقوی، سید حسن ترمذی اور قاسم علی قاسمی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے موجودہ صورتحال میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے قومی، سیاسی مسائل میں تعاون کی اپیل کی۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے موجودہ سیاسی، مذہبی اور امن و امان کی صورتحال کو اہم قرار دیتے ہوئے مسائل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں تمام مسائل کے حل کے لیے باہمی روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔


خبر کا کوڈ: 1003271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003271/وفاقی-وزیر-داخلہ-رانا-ثناء-اللہ-کی-اسلامی-تحریک-کے-رہنماوں-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org