QR CodeQR Code

امام حسینؑ اور انکے انصار رہتی دنیا تک صبر و استقامت کا استعارہ بن گئے، علامہ حسن ظفر نقوی

3 Aug 2022 20:10

عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے شہری اور صوبائی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر عشرہ اول کے دوران شہر میں بدانتظامی کی یہی صورتحال رہی اور خاص طور لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب ملت جعفر یہ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ میدان کربلا میں انصار حسینیؑ کی مختصر سی تعداد نے فرزند رسولؑ اور خاندان رسولؑ کے افراد کے دفاع میں شجاعت کا ایسا تاریخی باب رقم کیا کہ رہتی دنیا تک اس کی مثال نہیں مل سکے گی، جناب سید الشہداؑ اور ان کے انصار واقعہ کربلا کے بعد صبر و استقامت کا استعارہ بن گئے۔ دوران مجلس علامہ حسن ظفر نقوی نے شہری اور صوبائی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر عشرہ اول کے دوران شہر میں بدانتظامی کی یہی صورتحال رہی اور خاص طور لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1007449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007449/امام-حسین-اور-انکے-انصار-رہتی-دنیا-تک-صبر-استقامت-کا-استعارہ-بن-گئے-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org