0
Wednesday 3 Aug 2022 20:10

امام حسینؑ اور انکے انصار رہتی دنیا تک صبر و استقامت کا استعارہ بن گئے، علامہ حسن ظفر نقوی

امام حسینؑ اور انکے انصار رہتی دنیا تک صبر و استقامت کا استعارہ بن گئے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب ملت جعفر یہ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ میدان کربلا میں انصار حسینیؑ کی مختصر سی تعداد نے فرزند رسولؑ اور خاندان رسولؑ کے افراد کے دفاع میں شجاعت کا ایسا تاریخی باب رقم کیا کہ رہتی دنیا تک اس کی مثال نہیں مل سکے گی، جناب سید الشہداؑ اور ان کے انصار واقعہ کربلا کے بعد صبر و استقامت کا استعارہ بن گئے۔ دوران مجلس علامہ حسن ظفر نقوی نے شہری اور صوبائی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر عشرہ اول کے دوران شہر میں بدانتظامی کی یہی صورتحال رہی اور خاص طور لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1007449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش