QR CodeQR Code

غفلت برتنے پر ڈائریکٹر جنرل MERC بلوچستان معطل

4 Aug 2022 18:43

چیف سیکرٹری بلوچستان کیجانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں غفلت برتنے پر ڈائریکٹر جنرل میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سنٹر محمد اصغر کو معطل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں غفلت برتنے پر ڈائریکٹر جنرل میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سنٹر محمد اصغر کو معطل کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان نے کسی بھی قسم کی غفلت اور نااہلی پر افسران اور عملے کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی جنرل میڈیکل ایمرجنسی رسپانس کی معطلی کے بعد اسفندیار بلوچ سی ای او PPHI کو MERC کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007608/غفلت-برتنے-پر-ڈائریکٹر-جنرل-merc-بلوچستان-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org