QR CodeQR Code

شہید حسینی کی 34 ویں برسی، شہید کے مزار پر امامیہ اسکاوٹس کی طرف سے سلامی دی گئی

6 Aug 2022 12:26

امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے مزار اقدس پر سلامی پیش کی اور شہید کے افکار و نظریات پر کاربند رہنے کے لیے تجدید عہد کیا۔ 


اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے یوم شہادت کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزینش پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے زیراہتمام مرقد شہید حسینی پیواڑ پارہ چنار میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ شہید حسینی کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے امامیہ اسکاوٹس کے دستے نے شہید کے مزار حاضر دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے مزار اقدس پر سلامی پیش کی اور شہید کے افکار و نظریات پر کاربند رہنے کے لیے تجدید عہد کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 1007884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007884/شہید-حسینی-کی-34-ویں-برسی-کے-مزار-پر-امامیہ-اسکاوٹس-طرف-سے-سلامی-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org