QR CodeQR Code

کراچی میں مخدوش عمارتوں کو فوری خالی کرنے کی ہدایت

10 Aug 2022 19:36

ایس بی سی اے حکام نے کہا کہ مخدوش قرار دی گئی عمارتوں میں رہائش انتہائی خطرناک ہے، ضلعی انتظامیہ کی مدد سے عمارتوں کو خالی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے اولڈ سٹی ایریا میں مخدوش عمارتوں کو فوری خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مخدوش عمارتوں کی کمیٹی نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا، کمیٹی نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کی ہدایت پر اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا۔ کمیٹی نے اولڈ سٹی ایریا میں مخدوش قرار عمارتوں کی جانچ کے بعد انہیں فوری خالی کرانے کی ہدایت کر دی۔ ایس بی سی اے حکام نے کہا کہ مخدوش قرار دی گئی عمارتوں میں رہائش انتہائی خطرناک ہے، ضلعی انتظامیہ کی مدد سے عمارتوں کو خالی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1008492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008492/کراچی-میں-مخدوش-عمارتوں-کو-فوری-خالی-کرنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org