0
Wednesday 10 Aug 2022 19:36

کراچی میں مخدوش عمارتوں کو فوری خالی کرنے کی ہدایت

کراچی میں مخدوش عمارتوں کو فوری خالی کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے اولڈ سٹی ایریا میں مخدوش عمارتوں کو فوری خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مخدوش عمارتوں کی کمیٹی نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا، کمیٹی نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کی ہدایت پر اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا۔ کمیٹی نے اولڈ سٹی ایریا میں مخدوش قرار عمارتوں کی جانچ کے بعد انہیں فوری خالی کرانے کی ہدایت کر دی۔ ایس بی سی اے حکام نے کہا کہ مخدوش قرار دی گئی عمارتوں میں رہائش انتہائی خطرناک ہے، ضلعی انتظامیہ کی مدد سے عمارتوں کو خالی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1008492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش