QR CodeQR Code

بلوچستان کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہے، آپریشن نہیں، اسلم رئیسانی

10 Aug 2022 20:17

اپنے بیان میں نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے بلوچستان میں پیدا ہونیوالے موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہے، آپریشن نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دو بھائیوں کو سیکورٹی اداروں کے ذریعے اغوا کرلیا گیا ہے۔ اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے اور پاکستان بار سمیت تمام بار کونسلز کے وکلا نوٹس لیں۔ انہوں نے مستونگ میں عیسائی برادری پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہریوں کا فرض ہے کہ ہم اپنی اقلیتی برادری کی حفاظت اور خیال کریں۔ ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ جلد از جلد تخریب کاروں کی سرکوبی عمل میں لائی جائے اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے۔ اسلام ہمارا دین ہے۔ وطن کی تاریخی، قومی حقوق کی جدوجہد ہماری سیاست ہے۔ بلوچستان ہمارا وطن ہے، پاکستان ہمارا وفاق ہے۔ ہم ہمیشہ کیلئے اپنے بارے میں سچائی کو اپنے آپ سے نہیں چھپا سکتے اور اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہم تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو بے خبر اور زیادہ رائے رکھنے والے ہیں، جو اپنی تحقیق کئے بغیر کسی اور کے سیاسی مؤقف کا تجزیہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان کو بچانے کیلئے بلوچستان میں پیدا ہونے والے موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہے، آپریشن نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008501/بلوچستان-کے-حل-کا-واحد-راستہ-مذاکرات-ہے-آپریشن-نہیں-اسلم-رئیسانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org