QR CodeQR Code

ٹی ٹی پی سے بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے، خواجہ آصف

10 Aug 2022 21:26

قومی اسمبلی میں وزیر دفاع نے کہا کہ سرحد کے دونوں جانب تناؤ ہے، جس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان حکومت نے تحریک طالبان کو ویلکم کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو ویلکم کہنے کا الزام لگادیا۔ قومی اسمبلی میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک طالبان کا مسئلہ صرف خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہو رہے ہیں، اب کے پی میں تحریک طالبان کے خلاف جلوس نکالے جارہے ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سرحد کے دونوں جانب تناؤ ہے، جس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان حکومت نے تحریک طالبان کو ویلکم کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان کے معاملہ پر پارلیمان کو 2 مرتبہ بریفنگ دی گئی ہے، ٹی ٹی پی سے بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008516/ٹی-پی-سے-بات-چیت-چل-رہی-ہے-لیکن-خطرہ-بڑھ-رہا-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org