0
Wednesday 10 Aug 2022 21:26

ٹی ٹی پی سے بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے، خواجہ آصف

ٹی ٹی پی سے  بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو ویلکم کہنے کا الزام لگادیا۔ قومی اسمبلی میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک طالبان کا مسئلہ صرف خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہو رہے ہیں، اب کے پی میں تحریک طالبان کے خلاف جلوس نکالے جارہے ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سرحد کے دونوں جانب تناؤ ہے، جس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان حکومت نے تحریک طالبان کو ویلکم کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان کے معاملہ پر پارلیمان کو 2 مرتبہ بریفنگ دی گئی ہے، ٹی ٹی پی سے بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش