QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں دھرنا، مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیدیا گیا

11 Aug 2022 01:35

16 رکنی جرگے کی قیادت خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کریں گے۔ جرگے میں سینیٹر مشتاق احمد، پروفیسر ابراہیم، امیر مقام، مولانا عطاء الرحمان، ایمل ولی، فیصل کریم کنڈی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کے لیے وزارت دفاع نے جرگہ تشکیل دے دیا۔ 16 رکنی جرگے کی قیادت خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کریں گے۔ جرگے میں سینیٹر مشتاق احمد، پروفیسر ابراہیم، امیر مقام، مولانا عطاء الرحمان، ایمل ولی، فیصل کریم کنڈی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ نجم الدین خان، سکندر شیرپاؤ، مرتضٰی جاوید عباسی اور عبداللہ نگیال بھی جرگے کے ممبران ہوں گے، جرگہ شمالی وزیرستان کی اقوام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ خیال رہےکہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف شمالی وزیرستان میں تین ہفتوں سے دھرنا جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1008570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008570/شمالی-وزیرستان-میں-دھرنا-مذاکرات-کیلئے-جرگہ-تشکیل-دیدیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org