QR CodeQR Code

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار

11 Aug 2022 12:29

جمعرات کو امریکی ڈالر 2 روپے 91 پیسے سستا ہوکر 219 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 1 روپے کم ہوگئی، جسکے بعد 1 امریکی ڈالر 217 روپے کا ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔ انٹر بینک میں جمعرات کو امریکی ڈالر 2 روپے 91 پیسے سستا ہو کر 219 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 1 روپے کم ہوگئی، جس کے بعد 1 امریکی ڈالر 217 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں صارف سے ڈالر کی خریداری کا بھاؤ 215 روپے ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 118 پوائنٹس اضافے کے بعد 42612 ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 1008615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008615/پاکستانی-روپے-کے-مقابل-امریکی-ڈالر-مسلسل-گراوٹ-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org