QR CodeQR Code

13 اگست کی رات کو جشن بھی منائیں گے اور حقیقی آزادی کیلئے لائحہ عمل بھی بتاؤنگا، عمران خان

12 Aug 2022 06:52

سابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے تمام پاکستانیوں خصوصاً نوجوانوں کو دعوت دی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 13 اگست کی رات لاہور میں ہمارے حقیقی آزادی جلسے میں شرکت کریں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ 13 اگست کے جلسے میں حقیقی آزادی کے لیے لائحہ عمل بتائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے تمام پاکستانیوں خصوصاً نوجوانوں کو دعوت دی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 13 اگست کی رات لاہور میں ہمارے حقیقی آزادی جلسے میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منائیں گے، عمران خان نے کہا کہ ہم جشن بھی منائیں گے اور میں حقیقی آزادی کے لیے لائحہ عمل بھی بتاؤں گا۔


خبر کا کوڈ: 1008761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008761/13-اگست-کی-رات-کو-جشن-بھی-منائیں-گے-اور-حقیقی-ا-زادی-کیلئے-لائحہ-عمل-بتاؤنگا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org