QR CodeQR Code

شہباز گل کے بیان کو پی ٹی آئی نہ نگلتی ہے اور نہ اُگلتی ہے، طلال چوہدری

12 Aug 2022 23:30

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ن لیگ کے سینئر رہنما نے کہا کہ تنقید اور بغاوت میں فرق ہونا چاہیئے، ہم نے بھی تنقید کی ہے، شہباز گل نے جو کہا یہ سب پلان تھا، لکھا بیان سوچ سمجھ کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کے بیان کو پی ٹی آئی نہ نگلتی ہے اور نہ اُگلتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے نا کردہ گناہوں کی سزا بھگتی جبکہ یہ اپنا کیا بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید اور بغاوت میں فرق ہونا چاہیئے، ہم نے بھی تنقید کی ہے، شہباز گل نے جو کہا یہ سب پلان تھا، لکھا بیان سوچ سمجھ کر دیا گیا۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جیل میں ڈاکٹر ہے، پنجاب میں ان کی حکومت ہے اگر تشدد ہوا ہوگا تو سامنے آجائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اشتہاری تھے لیکن اُس کے باوجود سپریم کورٹ جاتے تھے، کسی نے انہیں نہیں پکڑا۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنی مقبولیت کی آڑ میں پارٹی اور ساتھیوں کے جرم چھپانا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1008867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008867/شہباز-گل-کے-بیان-کو-پی-ٹی-ا-ئی-نہ-نگلتی-ہے-اور-ا-گلتی-طلال-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org