سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے نوجوان کی شناخت ہوگئی
13 Aug 2022 07:32
اپنے بیان میں نیویارک پولیس کا کہنا تھا کہ سلمان رشدی کو کم از کم ایک بار گردن اور ایک بار پیٹ میں وار کیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ نیویارک پولیس نے توہین رسالت کے مرتکب سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے نوجوان کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔ نیویارک پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے مرتد مصنف سلمان رشدی پر حملہ کرکے اُسے زخمی کرنے والا "ہادی مطر" نامی 24 سالہ نوجوان ہے، جو امریکی ریاست "نیو جرسی" میں رہتا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ سلمان رشدی کو گذشتہ روز 12 اگست2022ء جمعہ کے دن گیارہ بجے اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ مغربی نیویارک میں "چوٹاکوا" میں تقریر کرنے والا تھا۔ سلمان رشدی 1988ء میں متنازعہ کتاب شائع کرنے کے بعد مسلمانوں میں اشتعال انگیزی کا سبب بنا۔ اپنے اسی اقدام کی وجہ سے وہ اپنی بقیہ زندگی چھپ کر گزارنے پر مجبور ہوا، جبکہ بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی نے اس کے قتل کا فتویٰ صادر کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اپنی اس متنازعہ اور توہین آمیز تصنیف کی اشاعت اور اس کے مذہب مخالف نظریات کے خلاف مسلمانوں میں غم و غصے کے اضافے بعد سلمان رشدی کو ایک ماہ میں پندرہ مرتبہ اپنی رہائش تبدیل کرنا پڑی۔
خبر کا کوڈ: 1008917