QR CodeQR Code

ملعون سلمان رشدی مرنے کے قریب، بول نہیں پارہا، وینٹی لیٹر پر پہنچ گیا

13 Aug 2022 23:31

ذرائع ابلاغ کے مطابق رشدی کے ایجنٹ نے بتایا اسکی صحت کی خبریں اچھی نہیں ہیں اور وہ بول نہیں پا رہا، اسکے بازو کی نسیں کٹ چکی ہیں اور پیٹ پر چاقو کے حملے سے اسکے جگر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملعون سلمان رشدی نیویارک کے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق گستاخ کی ایک آنکھ ضائع ہوسکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رشدی کے ایجنٹ نے بتایا اس کی صحت کی خبریں اچھی نہیں ہیں اور وہ بول نہیں پا رہا، اس کے بازو کی نسیں کٹ چکی ہیں اور پیٹ پر چاقو کے حملے سے اس کے جگر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گستاخ رسول 75 سالہ سلمان رشدی پر جمعہ کو امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں اس وقت حملہ ہوا، جب وہ ایک تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بہادر شخص نے اسٹیج پر آکر سلمان رشدی اور انٹرویو لینے والے شخص پر چاقو سے حملہ کیا۔ بی بی سی کے مطابق سلمان رشدی کی گردن پر زخم آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009048/ملعون-سلمان-رشدی-مرنے-کے-قریب-بول-نہیں-پارہا-وینٹی-لیٹر-پر-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org