QR CodeQR Code

سید امین الحق کی جشن آزادی کے سلسلے میں وفد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

14 Aug 2022 21:13

مزار قائد پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج یہ آزادی ابھی ادھوری ہے، جب تک ہم مکمل طور پر کشمیر کے مظلوم عوام کو ان کے حقوق آزادی کو مکمل طور پر دلا نہیں دیتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر سید امین الحق نے وفد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وفد نے برصغیر رہنما قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزید سید امین الحق نے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے آج ہم 75ویں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منا رہے ہیں لیکن یہ آزادی ابھی ادھوری ہے جب تک ہم مکمل طور پر کشمیر کے مظلوم عوام کو ان کے حقوق آزادی کو مکمل طور پر دلا نہیں دیتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اس کی حفاظت کیلئے ہم آخری حد تک جائیں گے۔ سید امین الحق نے مزید کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر جاری ریاستی جبر کا نوٹس لیں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ اپنے وعدوں کا پاس رکھتے ہوئے کشمیری عوام کو احق رائے کا حق دے اور کشمیریوں پر مظالم بند کریں۔


خبر کا کوڈ: 1009162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009162/سید-امین-الحق-کی-جشن-آزادی-کے-سلسلے-میں-وفد-ہمراہ-مزار-قائد-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org