QR CodeQR Code

ڈیرہ، درازندہ میں یوم آزادی کی سرکاری تقریب کا انعقاد

15 Aug 2022 01:30

تقریب میں ریوینیو افسران، درازندہ کے اساتذہ و طلبہ اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی، طلباء نے قومی ترانہ، حمد و نعت، قومی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللّٰہ خان کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درازندہ انعام اللّٰہ وزیر کے زیر نگرانی 75واں یوم آزادی جی ایچ ایس درازندہ میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں جی ایچ ایس درازندہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریوینیو افسران، درازندہ کے اساتذہ و طلبہ اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی، طلباء نے قومی ترانہ، حمد و نعت، قومی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درازندہ نے کارکردگی دکھانے والے طلباء میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔


خبر کا کوڈ: 1009206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009206/ڈیرہ-درازندہ-میں-یوم-ا-زادی-کی-سرکاری-تقریب-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org