0
Monday 15 Aug 2022 01:30

ڈیرہ، درازندہ میں یوم آزادی کی سرکاری تقریب کا انعقاد

ڈیرہ، درازندہ میں یوم آزادی کی سرکاری تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللّٰہ خان کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درازندہ انعام اللّٰہ وزیر کے زیر نگرانی 75واں یوم آزادی جی ایچ ایس درازندہ میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں جی ایچ ایس درازندہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریوینیو افسران، درازندہ کے اساتذہ و طلبہ اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی، طلباء نے قومی ترانہ، حمد و نعت، قومی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درازندہ نے کارکردگی دکھانے والے طلباء میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔
خبر کا کوڈ : 1009206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش