QR CodeQR Code

جی سی یونیورسٹی لاہور میں داخلے کیلئے دیگر صوبوں میں سنٹر بنانے کا اعلان

15 Aug 2022 20:18

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق دوسرے صوبوں کیلئے مرکزی شہروں میں ٹیسٹ سنٹر سے طلبہ کو سہولت ملے گی اور بہترین دماغ کے حامل طلباء بھی سامنے آئیں گے۔ ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے اور اب امیدوار 22 اگست تک داخلہ ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور طلباء کی سہولت کے پیش نظر دوسرے صوبوں میں بھی داخلہ سنٹر قائم کرے گی۔ بی ایس آنرز پروگرامز میں داخلوں کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دوسرے صوبوں میں سینٹر قائم کیے جائیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق دوسرے صوبوں کیلئے مرکزی شہروں میں ٹیسٹ سنٹر سے طلبہ کو سہولت ملے گی اور بہترین دماغ کے حامل طلباء بھی سامنے آئیں گے۔ ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق بی ایس آنرز میں داخلوں کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے اور اب امیدوار 22 اگست تک داخلہ ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1009310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009310/جی-سی-یونیورسٹی-لاہور-میں-داخلے-کیلئے-دیگر-صوبوں-سنٹر-بنانے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org