0
Monday 15 Aug 2022 20:18

جی سی یونیورسٹی لاہور میں داخلے کیلئے دیگر صوبوں میں سنٹر بنانے کا اعلان

جی سی یونیورسٹی لاہور میں داخلے کیلئے دیگر صوبوں میں سنٹر بنانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور طلباء کی سہولت کے پیش نظر دوسرے صوبوں میں بھی داخلہ سنٹر قائم کرے گی۔ بی ایس آنرز پروگرامز میں داخلوں کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دوسرے صوبوں میں سینٹر قائم کیے جائیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق دوسرے صوبوں کیلئے مرکزی شہروں میں ٹیسٹ سنٹر سے طلبہ کو سہولت ملے گی اور بہترین دماغ کے حامل طلباء بھی سامنے آئیں گے۔ ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق بی ایس آنرز میں داخلوں کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے اور اب امیدوار 22 اگست تک داخلہ ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1009310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش