QR CodeQR Code

آصف زرداری نے دبئی میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز کردیں

15 Aug 2022 22:32

ذرائع کے مطابق سابق صدر نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو فوری طور پر دبئی طلب کرلیا ہے، سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ آصف زرداری کے طلب کرنے پر دبئی پہنچ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دبئی میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز کردی ہیں۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جو دبئی میں موجود ہیں انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کردیا ہے اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو فوری طور پر دبئی طلب کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ آصف زرداری کے طلب کرنے پر دبئی پہنچ گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1009331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009331/آصف-زرداری-نے-دبئی-میں-سیاسی-سرگرمیاں-مزید-تیز-کردیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org